Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کی عدالتوں کی بجائے پشاور کو بہتر سمجھتے ہیں، بیرسٹر گوہر کا پشاور ہائیکورٹ میں بیان

Published

on

Tehreek-e-Insaf has expressed reservations about Chief Justice Qazi Faiz Isa

پشاورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔

بیرسٹر گوہر علی اور الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، بیرسٹر گوہر  نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان نہ دینے کے وجوہات نہیں بتائیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہے تو کیا ہم یہاں سے کوئی حکم دے سکتے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ فعال ہے، آپ نے وہاں سے کیوں رجوع نہیں کیا؟۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان پشاور سے ہوا، پنجاب کی عدالت کی بجائے ہم یہاں سہولیات کو بہتر سمجھتے ہیں۔

جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ ایک پارٹی کے چیئرمین ہیں، آپ ایسی بات کیسے کرسکتے ہیں، سیاسی جلسوں میں آپ ایسی بات کرسکتے ہیں لیکن عدالت میں نہیں۔

عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین