تازہ ترین
ہم ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں، بغاوت کو چھوڑیں، ٹویٹ تو ڈیلیٹ کریں، مصدق ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بغاوت کو چھوڑیں، تناؤ تو کم کریں، ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کریں، ہم کہتے ہیں بات کریں، وہ کہتے ہیں تم سے بات نہیں کریں گے۔
مصدق ملک نے کہا کہ ہم سے بات نہیں کریں گے تو کیا دیواروں سے بات کریں گے، آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ یا امریکا سے کرنا چاہتے ہیں؟ ہم کسی کو غدار نہیں کہہ رہے، ہم ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے 3 بڑے اہداف میں سب سے بڑا اور پہلا ہدف مہنگائی کم کرنا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ ہر وزارت کو غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، مشکلات کے باوجود ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی کم ہوگی، مہنگائی کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 37 فیصد سے کم ہو کر 17فیصد پر آگئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کے لیے تیار ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی