Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صدارتی الیکشن کے ووٹ کے لیے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے، مراد علی شاہ

Published

on

The cost of electricity from Thar coal is 5 and a half rupees per unit, the provinces can do the distribution of electricity themselves, Murad Ali Shah said.

وزیراعلی سندھ  سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائڈ لائن کیا ہے،ایم کیو ایم سے بھی ہم ووٹ کےلئے جائینگے،ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے،بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔

آصف علی زرداری کی صدراتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے کاغذات ہم نےجمع کروائے ہیں،چار تاریخ کو کاغذات کی اسکروٹنی اسلام آباد میں ہوگی

مراد علی شاہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائڈ لائن کیا ہے،ایم کیو ایم سے بھی ہم ووٹ کےلئے جائینگے،ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے،ہماری لوکل گورنمنٹ اس وقت بااختیار ہے،ایم کیو ایم کی ڈیمانڈ بلدیات کے حوالے سے پنجاب کےلئے ہوسکتی ہے،بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین