پاکستان
نواز شریف مولا جٹ کی طرح آتے تو خوشی ہوتی، جیل نہ جا کر قد چھوٹا ہوا، خورشید شاہ
سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ نوازشریف مولا جٹ کی طرح چیختے ہوئے ہاتھ میں کلہاڑی اور بندوق لے کر آتے تو خوشی ہوتی لیکن جیل نہ جاکر ان کا سیاسی قد چھوٹا ہوگیا، اگر سلیکشن اور الیکشن پنکچر ہوا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، وزیر اعظم لاڑکانہ کا ہو یا لاہور کا ووٹ کے ذریعے روکیں لاٹھی سے نہ روکیں۔
سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ، پیپلزپارٹی کے رہنما نوید چوہدری کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے گھر آئے اور ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے نوازشریف پرخوب تنقید کے نشتر برسائے، بولے کہ نوازشریف گورنر ہائوس لاہور میں بیٹھ کر ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کررہے ہیں وزیر اعظم لاڑکانہ کا ہو یا لاہور کا ووٹ کے ذریعے راستہ روکا جائے لاٹھی کے ذریعے سے نہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ چار دن جیل جاتے تو میاں صاحب کا قد بڑھ جاتا، نئی روایت بن گئی ہے، ہائی کورٹ چلے جائیں تو ریڈ کارپٹ بچھا کر خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ جیل نہ جانے سے نوازشریف کا قد چھوٹا ہوا ہے بڑا نہیں ہوا ،پاکستان میں منصفانہ انتخابات ضرور ہونے چاہئیں لیکن ملک میں الیکشن نہیں ہوئے اور پنکچر لگائے گئے تو اس سے بہت نقصان ہوگا، زور زبردستی والا الیکشن قبول نہیں ہوگا، اللہ کرے ملک میں جمہوریت بحال ہوجائے انتخابات ہو جائیں۔
سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے غزہ میں اسرائیلی بمباری پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کئی ارب مسلمان چالیس لاکھ ناجائز آبادی والے اسرائیل کے خلاف بے بس ہیں وہاں اسرائیلی بربریت جاری ہے لیکن بشمول پاکستان کوئی بھی ملک کھل کر سامنے نہیں آ رہا، ہم نے ہمیشہ جہاد کیا جہاد کی باتیں تو ہوتی ہیں لیکن دشمن کے خلاف نہیں ہوتا اور نگران حکومت کہتی نگران حکومت ہیں فلسطین پر کچھ نہیں کر سکتے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی