Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

جو آج مخالفین کے ساتھ ہو رہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے، جو مخالفین کے ساتھ ہورہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہوگا۔

نوڈیرو میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گالی گلوچ کی سیاست سےہم ذاتی دشمنی تک پہنچ چکےہیں، سیاسی استحکام ہمارےمعاشی استحکام سےجڑاہوا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہردورمیں آئین،جمہوری نظام کادفاع کرتی رہی ہے۔ ہم نے پہلے ہی دن سلیکٹڈراج کو دنیا کے سامنے بےنقاب کردیاتھا۔ پیپلز پارٹی جمہوریت،18ویں ترمیم،این ایف سی پریقین رکھتی ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم نے ان قوتوں کا مقابلہ کیا جو آپ کے حق پر ڈاکا ڈالنا چاہ رہی تھیں،ان کی سازش تھی کہ پھر ون یونٹ قائم کیا جائےتاکہ سلیکٹڈراج چلتارہے لیکن ہم نے مل کراس سازش کوناکام بنایا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ نے 2018 میں بھی مجھےمنتخب کروایا تھا،آپ نے ہمیشہ قومی اسمبلی میں بھیجا۔ ہمیشہ آپ کی امیدوں کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرنے کی کوشش کی۔ آپ نےماضی میں آمردورکامقابلہ کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جیسا معاشی بحران آج ہےویسا کبھی نہیں دیکھا، معاشرےمیں تقسیم کا اثر بھی ہر گھرتک پہنچ رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین