پاکستان
زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ کوئی نہیں بتا سکتا، ڈائریکٹر نیشنل سونامی سنٹر
ڈائریکٹرنیشنل سونامی سینٹرکراچی، امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ زلزلہ کہاں،کب آئےگا،اس کی قبل ازوقت پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔
واضح رہے کہ زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولرسسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے چمن(بلوچستان)فالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کی ہے،ان کا کہناہے کہ چمن کے زیرزمین فالٹ لائن میں ارتعاش ریکارڈ کیاگیاہے،جس کی بنا پراگلے 2روز میں کوئی طاقتورزلزلہ آسکتا ہے،جس کی شدت ریکٹراسکیل پر6یا پھراس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
ایس ایس جی ایس نےچمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قراردیا ہے۔
بین الاقوامی ادارے کی جانب سے پاکستان میں زلزلہ کی پیشگوئی کے تناظرمیں ڈائریکتڑنیشنل سونامی سینٹرکراچی امیرحیدرلغاری کا کہنا ہے کہ زلزلہ کہاں،کب آئے گا اس کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ہے،2بڑی پلیٹس کی سرحدیں پاکستان کے درمیان سے گذرتی ہیں، یہ سرحدیں سونمیانی سے پاکستان کے شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہے۔
امیر حیدر لغاری نے کہا کہ ان باونڈری لائن میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آسکتا ہے جس کہ پیشگوئی ممکن نہیں ہے۔
امیرحیدرلغاری کا کہناہے کہ1892میں چمن فالٹ لائن پر9سے10شدت کا زلزلہ آچکا ہے جبکہ سن 1935میں چلتن رینج میں شدید زلزلہ آیاتھا جس میں ہزاروں افرادجاں بحق ہوئے تھے، عام طور پر 100 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد باونڈری لائن میں دوبارہ زلزلہ آنے کا امکان رہتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی