Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میں نے کب کہا مسلم لیگ ن سے اتحاد نہیں ہو سکتا، فیاض الحسن چوہان

Published

on

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے کبھی مسلم لیگ ن سے اتحاد کی مخالفت کی یا اسے خارج از امکان قرار دیا۔

نیو ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے کب کہا ن لیگ سے اتحاد نہیں ہوسکتا،میں نے کب کہہ دیا کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکتی،ہم اچھی سوچ اور پاکستان کی ترقی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، جو سیاستدان ٹیبل ٹاک نہیں کرسکتا وہ سیاستدان نہیں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے عمران خان سے متعلق کہا کہ عمران خان کی سیاست سے ملک تباہ ہوگیا،اگر نواز شریف سب کو ساتھ لے کر چلیں گے تو بہت اچھا ہوگا،نواز شریف اگر سولو فلائٹ لے کر چلیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے اعتراف کیا کہ اس وقت پنجاب میں سب سے طاقتور پارٹی مسلم لیگ ن ہے،پی ٹی آئی فساد پھیلانے والی جماعت بن گئی تھی، پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی گئی ہے،پاکستان کو سوشل میڈیا پر بدنام کیا گیا،انہوں نےاپنے دور میں پاکستان کی اکانومی کا بیڑہ غرق کردیا،ہم سیاسی پارٹی ہیں ہم ملک کے مفاد میں ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف اگر پچھلی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے تو ہم ان پر اعتماد کریں گے، عمران خان نے اپنے مفادات کے لیے روزانہ کی بنیاد پر یوٹرن لیا،ن لیگ سے اتحاد ہم نے پاکستان کی ترقی اور خود مختاری کیلئے کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین