شوبز
جب روینہ ٹنڈن کی نو کسنگ سین پالیسی غلطی سے ٹوٹ گئی
روینہ ٹنڈن بالی ووڈ کی ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو اپنے کریئر کے آغاز سے ہی نو کسنگ پالیسی پر عمل پیرا رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے 32 سالہ کیریئر میں کبھی بھی آن اسکرین کسنگ سین نہیں دیا۔ لیکن اداکارہ نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ ایک اداکار نے انہیں سیٹ پر غلطی سے کس کرلیا تھا۔
روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں لہرین ریٹرو کے ساتھ بات چیت میں اپنے کیریئر سے متعلق کئی انکشافات کئے ۔ اپنی شوٹنگ کے دنوں کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے روینہ نے بتایا کہ غلطی سے ان کے ہونٹ ایک اداکار کے ہونٹوں کو چھو گئے، جس کے بعد وہ بے چینی محسوس کررہی تھیں۔
اس پورے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے روینہ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں ایک مرد اداکار کے ساتھ رف ہینڈلنگ سین شوٹ کر رہی تھی۔ شوٹنگ کے دوران ہی غلطی سے اس اداکار کے ہونٹ میرے ہونٹ سے ٹچ ہوگئے تھے۔ بھلے ہی یہ سب غلطی سے ہوا، لیکن یہ ضروری نہیں تھا۔ جیسے ہی شاٹ ختم ہوا، میں اپنے کمرے میں چلی گئی، کیونکہ میں بے آرام محسوس کر رہی تھی۔ کمرے میں پہنچتے ہی مجھے متلی ہونے لگی، مجھ سے برداشت نہیں ہورہا تھا اور مجھے قے آ گئی۔ میں نے بار بار برش کیا اور کئی بار منہ دھویا۔
فلم کے سیٹ پر پیش آیا یہ وہ واقعہ تھا ، جس کے بعد روینہ نے فلموں میں نو کسنگ پالیسی کو شامل کرلیا ۔ اداکارہ نے پہلے ہی کبھی کسنگ سین نہیں دیا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے اپنی فلموں میں نو کسنگ پالیسی اختیار کرلی ۔
اسی انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی بیٹی راشا کے بالی ووڈ ڈیبیو پر بھی کھل کر گفتگو کی۔ جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا راشا بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی اور ان کی طرح اپنے کیرئیر میں نو کسنگ پالیسی پر عمل کریں گی؟
بیٹی راشا سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے روینہ ٹنڈن نے کہا : یہ اس کی پسند ہے۔ وہ اپنے فیصلے خود کرنے میں آزاد ہے۔ بتا دیں کہ راشا بھی جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ ابھیشیک کپور کے رومانک ڈرامے میں اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن کے ساتھ وہ نظر آئیں گی۔ حالانکہ ابھی تک فلم کے بارے میں زیادہ معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں
90 کی دہائی کی سب سے خوبصورت حسیناوں میں سے ایک بالی ووڈ کی مست مست گرل روینہ ٹنڈن آج کسی شناخت کی محتاج نہیں ہیں
روینہ ٹنڈن کافی عرصہ سے فلموں سے دور ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی