ٹاپ سٹوریز
جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ کب بحال ہوگا؟ بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت سے ٹائم فریم مانگ لیا
بھارت کی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے چھینا گیا ریاست کا درجہ واپس دینے کے لیے ٹائم فریم طلب کیا ہے جس پر بھارتی حکومت جمعرات کو جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے پر ایک "مثبت بیان” دینے کا وعدہ کیا ہے۔
عدالت نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے پوچھا کہ کیا آپ کسی ریاست کو وفاق کے زیرانتظام علاقے میں تبدیل کر سکتے ہیں؟ ریاست سے باہر نکال سکتے ہیں؟ الیکشن کب ہو سکتے ہیں؟
عدالت نے کہا کہ ہہ ختم ہونا ہے… ہمیں ٹائم فریم دیں کہ آپ حقیقی جمہوریت کب بحال کریں گے۔ ہم اسے ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں۔
تشار مہتا نے اس کے جواب میں آسام، تریپورہ اور اروناچل پردیش کی مثالیں دیں اور کہا کہ میں نے ہدایات لی ہیں۔ ہدایات یہ ہیں کہ ‘مرکز کے زیر انتظام علاقہ’ کوئی مستقل خصوصیت نہیں ہے… میں پرسوں ایک مثبت بیان دوں گا۔ لداخ وفاق کے زیرانتظام علاقہ ہی رہے گا۔
مسٹر مہتا نے جموں و کشمیر پر مرکزی وزیر امیت شاہ کا لوک سبھا میں دیا گیا بیان پڑھ کر سنایا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ، جس کی قیادت چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ہیں، نے بھی قومی سلامتی کے خدشات کو تسلیم کیا – جو حکومت کی طرف سے پیش کی گئے تھے جب آرٹیکل 370 کو چار سال قبل ختم کیا گیا تھا – لیکن عدالت نے خطے میں جمہوریت کی اہمیت کی یاد دلائی۔
2019 میں مودی حکومت نے سیاسی کارکنوں اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کے شدید دباؤ کے باوجود آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا اور جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں – جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔ مودی حکومت نے یقین دلایا تھا کہ "صورت حال معمول پر آنے کے بعد” ریاست کا درجہ بحال ہو جائے گا۔
تشار مہتا نے آج سماعت کے 12ویں دن عدالت کو بتایا کہ پارلیمنٹ فلور پر ایک بیان (ریاست کی بحالی پر) دیا گیا ہے۔ کوششیں کی جا رہی ہیں… ایک بار جب حالات معمول پر آجائیں گے، جموں و کشمیر کی موجودہ حیثیت مستقل نہیں ہے، ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ سالیسٹر جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا، یہ ضروری ہے، کچھ وقت کے لیے، جموں و کشمیر یونین کے زیر انتظام رہے… آخر کار جموں و کشمیر دوبارہ ریاست بن جائے گا۔
گزشتہ ہفتے عدالت کو بتایا گیا کہ کوئی "آئینی دھوکہ دہی” نہیں کی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی نے حکومت کی دلائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مناسب عمل کی پیروی کی گئی، کوئی غلط کام نہیں ہوا… کوئی آئینی دھوکہ دہی نہیں تھی جیسا کہ دوسری طرف سے الزام لگایا گیا ہے۔ یہ قدم (آرٹیکل 370 کی تنسیخ) ضروری تھا اور ان کی دلیل ناقص اور ناقابل فہم ہے،
تاہم، عدالت نے حکومت سے کہا کہ اسے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے لیے اپنائے گئے طریقہ کار کا جواز پیش کرنا ہو گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی