Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

شادی کا اعلان کرنے والے شعیب ملک اس وقت کہاں ہیں؟

Published

on

 اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بنگلہ دیش میں ہیں۔

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شادی کے اعلان کے لیے خاص موقع تلاش کیا گیا جب وہ ملک میں موجود نہ ہوں، ذرائع کے مطابق شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے جمعے کوبنگلہ دیش پہنچے ہیں، جہاں وہ اس لیگ میں فورچون باریسل کی نمائندگی کررہے ہیں۔

میرپور میں فور چون باریسل اور رنگ پور راییڈر کا میچ اس وقت جاری ہے، جس میں شعیب ملک باریسل کی پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔

شعیب ملک کے اہلِ خانہ نے شادی کی تصدیق کی ہے تاہم نکاح میں کوئی بھی موجود نہ تھا۔ شعیب کی والدہ گزشتہ 3 ماہ سے انگلینڈ میں اپنے دوسرے بیٹے عدیل ملک کے ساتھ ہیں۔

کرکٹر کی ایک بہن سیالکوٹ میں موجود ہیں تاہم انہیں بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین