تازہ ترین
الیکشن دھاندلی کا الزام لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی کہاں روپوش ہیں؟ معمہ حل ہوگیا
عام انتخابات میں اہم عہدیداروں پر دھاندلی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرنے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کہاں ہیں؟ معمہ حل ہوگیا۔
سابق کمشنر راولپنڈی کی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پریس کانفرنس سے متعلق 22 اے کی درخواست پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے انہیں آج طلب کر رکھا تھا۔
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے،سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا۔
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ ضلع حافظ آباد سوئیاں والا میں موجود ہوں،میرے خلاف دو انکوائریاں چل رہی ہیں لہذا ابھی پیش نہیں ہو سکتا۔
تحریری جواب میں لیاقات چٹھہ نے مزید کہا کہ ایک انکوائری الیکشن کمیشن اور دوسری محکمانہ طور پر چل رہی ہے، میرے کونسل پیش ہوکر مزید وضاحت کریں گے۔
لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انکے وکیل راجہ حسیب سلطان نے وکالت نامہ جمع کروایا۔درخواست پر آئندہ سماعت 20 اپریل کو ہو گی۔
سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف 22 اے کی درخواست زیب فیاض ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں سی پی او راولپنڈی اور چوکی انچارج سول لائنز کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ تھانہ سول میں درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا،سابق کمشنر راولپنڈی نے پریس کانفرنس کر کے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
درخواست گزارنے کہا کہ سابق کمشنر نے 17 فروری کو پریس کانفرنس کی اور روپوش ہوگئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی