پاکستان
9 مئی کو میرے گھر پر حملہ کرنے والے جلوس کی قیادت کون لوگ کر رہے تھے؟ خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جلوس میرے گھر پر حملے کے لیے بھیجا گیا، جلوس کی قیادت کون لوگ کر رہے تھے؟
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ میرے خلاف پی ٹی آئی کابینہ سے آئین کے آرٹیکل 6 کی کارروائی شروع کروائی گئی جس کی سزا موت ہے، میری نظر بندی کے دوران میری بیوی اور بیٹے کے خلاف بھی مقدمات بنائے گئے اور وہ 4 سال عدالتوں کے چکر لگاتے رہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میرے جیسا سیاسی کارکن شکایت کرتا اچھا نہیں لگتا، جب لوگ مظلوم بننے کی کوشش کریں تو ان کو یاد دلانا ضروری ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال قبل آج کے دن مجھے سیاسی مخالفوں کی درخواست پر نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا، اللّٰہ نے ہمت اور حوصلہ عطا فرمایا، ثابت قدم رہا اور 6 مہینے قید رہا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ میرے مخالف اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے نیب کے سامنے پیش ہونے سے کتراتے رہے، اللّٰہ نے مہربانی کی اور نیب نے میرے خلاف انکوائری بند کردی اور مجھے بے گناہ قرار دیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی