Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بلوچستان میں وزیراعلیٰ کس کا ہوگا؟ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے 13، 13 ارکان برابر

Published

on

بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی 13 کے، 13 ارکان براربر ہو گئے،دو آزاد ارکان کی آج شمولیت سے ن لیگ 11 سے 13 پر آگئی۔

مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی کی مزید 2  نشستیں مل گئیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور 51 سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے ولی محمد اور عبدالخالق خان نے ملاقات کی۔

دونوں نومنتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات میں فارمولا طے پایا تھا کہ جس پارٹی کے نمبرز زیادہ ہوں گے وزیر اعلیٰ اسی جماعت کا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں سابق سئینر وزیرعاصم گیلو اور جام کمال شامل ہیں۔

پارٹی صدر شہباز شریف سے صوبائی صدر جعفر مندخیل نے ملاقات کی اور بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین