Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ورلڈ کپ میں کون کھیلے گا، فیصلہ کر چکے، ایک آدھ تبدیلی ہو سکتی ہے، بابر اعظم

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد مانڈ سیٹ چینج کیا اور اپنے کھیلنے کے انداز کو بدلا، صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرنے ہے، صرف چھکے چوکے نہیں مارنے،ہم سنگل اور ڈبل کے ساتھ 13,14 رنز کا رن ریٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کافی وقت سے کوشش کررہے تھے اس چیز کو حاصل کریں اور اس سے ٹیم کو کافی اعتماد ملا ہے،کھلاڑیوں کو کہا کہ پلان کو فولو کریں اور ہمیں اس کے اچھے رزلٹ ملے ہیں اسے آئندہ بھی جاری رکھیں گے،آیرلینڈ کے خلاف میں نے جو چار چھکے لگائے وہ بھی صورتحال دیکھے ہوئے لگائے۔

بابر اعظم نے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں رضوان کے ساتھ پلان کیا کہ میچ کو 17ویں یا 18ویں اوور تک ختم کرنا ہے جس میں ہم کامیاب رہے،آئرلینڈ کے خلاف زیادہ تجربے نہیں کیے اور وہی ٹیم کھلانے کی کوشش کی جو ورلڈکپ میں کھیلے گی،ورلڈکپ کیلئے کون سا کمبینیشن کھلانا ہے اس کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ اس سیریز میں آپ لوگوں کو اندازہ ہوگا کہ کس پلان کے ساتھ ورلڈکپ میں جارہے ہیں،ایک آدھ تبدیلی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کی جاسکتی ہے،انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مجھے زیادہ تر ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلتا دیکھیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بولرز کو مار پڑجاتی ہے، آئرلینڈ سیریز میں اگر دیکھیں دو بولرز کو مار پڑی ہے تو ایک نے آکر بریک تھرو دلایا، ہم نے آئرلینڈ کو دو موقعوں پر 200 رنز کرنے سے روکا،ہر نئی سیریز چیلنج ہوتی ہے، کوشش ہوگی ورلڈکپ سے پہلے اس سیریز سے فائندہ اٹھائیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈکپ میں وقت کم رہ گیا ہے کوشش ہے کہ اس سیریز سے جتنا فائدہ اٹھا سکیں اٹھا لیں،کوشش کریں گے سیریز جیتیں اس سے ٹیم کا اعتماد بڑھتا ہے،حارث رؤف کو اس سیریز کیلئے کلیئرنس مل گئی ہے وہ اپ لوگوں کو کھیلتے دیکھائی دیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں تھوڑی مس کیلکولیشن ہوئی مگر وہ میچ کا حصہ ہے،اگر کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرپاتا تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کوئی دوسرا کھلاڑی پرفارم کرکے اس کی کمی پوری کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین