Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں اور پنجابی طالبان کے خلاف آپریشن کیوں نہیں ہوتے؟ حافظ حمداللہ

Published

on

حافظ حمداللّٰہ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف بتائیں ماضی میں مختلف ناموں سے قبائل میں آپریشن ہوئے تو دہشت گردی ختم ہوئی؟

انہوں نے استفسار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے افغانستان سے بات چیت کے بجائے طاقت کے استعمال کو کیوں ترجیح دی جاتی ہے؟

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ جے یو آئی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ووٹ بینک رکھنے والی جماعت ہے۔ دو صوبوں میں آپریشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ یہ آپریشن سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں اور پنجابی طالبان کے خلاف کیوں نہیں ہوتے؟

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ہمیں یاد ہے شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے پنجابی طالبان کو اپنا بھائی قرار دیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کو اتنے بڑے فیصلے کا اختیار نہیں ہے کہ دہشت گردی کے نام پر قبائل کو بے گھر کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین