Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حکومت بتائے الیکشن کے بعد موبائل سروس کیوں بند رکھی؟ ولید اقبال، الیکشن کمیشن کو طلب کیا جائے، علی ظفر

Published

on

پی ٹی آئی کے سینیٹرز ولید اقبال اور علی ظفر نے سینیٹ اجلاس میں مبینہ الیکشن دھاندلی پر آواز اٹھائی۔

سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ سب سے بڑی جماعت کا انتخابی نشان چھین لیا گیا،نگران حکومت کو بتانا ہوگا 6 بجے کے بعد موبائل سروس کیوں بند رہی؟انٹرنیشنل میڈیا نے جو آواز اٹھائی وہ تاریخ کا حصہ بن گئی ہے،پی ٹی آئی کو الیکشن مہم نہیں چلانے دی گئی،چھاپے مارے گئے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر انہیں چھینا گیا۔

سینیٹرولیداقبال نے کہا کہ الیکشن کےروز موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی،جب دل چاہے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بند کردیا جاتا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے اعلان کیا تھا رات 2 بجے تک نتائج آ جائیں گے،عوام کے مینڈیٹ کی دیدہ دلیری سے پامالی ہوئی،دنیا نے نوٹس لیا۔

سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا،پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا،تمام کرائسز کو صرف وہ لوگ حل کرسکتے ہیں جنہیں عوام نے مینڈیٹ دیا،الیکشن کمیشن کو یہاں بلائیں اورمینڈیٹ سے متعلق پوچھا جائے،پری پول رگنگ ناکام ہوئی تو ووٹ تبدیل کرکے ہارنےوالے امیدواروں کو کامیاب کرایا گیا،موبائل،انٹرنیٹ بند کردیا،میڈیا کو کوریج سے روکا گیا،عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،یہ جمہوریت کے ساتھ ظلم ہے،تاریخ دیکھیں جب بھی عوام کامینڈیٹ  چوری  ہوا،انارکی پیدا ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین