Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

قانون غریب کے سامنے زیادہ تگڑا کیوں ہو جاتا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل مسجد کی پارکنگ میں قلفی کی ریڑھی لگانے والے فرمان اللہ کی سیشن کورٹ کے فیصلے تک ضمانت منظور کرلی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، قلفی بیچنے والے فرمان اللہ اپنے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سی ڈی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے اتنا بڑا کارنامہ کیا، کیوں نہ آپ کو اس کا انعام دیں ؟ پورے شہر میں کھلے عام قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہیں اور اپکو ایک قلفی والا ہی ملا تھا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ قانون غریب کے سامنے زیادہ تگڑا کیوں ہوجاتا ہے؟

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ سی ڈی اے افسران نے اس کیس کو اپنے لیے انا کا مسئلہ بنا لیا ہے جو قابل افسوس ہے۔ قلفی بیچنے والا فرمان اللہ روزانہ صبح اٹھ کر عدالت کے لیے دعا کرتے ہیں جنہوں نے انکو ریلیف دیا ہے۔

سی ڈی اے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے مہلت کی استدعا کی۔

 جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ سیشن کورٹ کے فیصلے تک درخواست گزار فرمان اللہ کی سزا معطل رہیگی۔

سی ڈی اے نے فیصل مسجد پارکنگ میں قلفی بیچنے والے کو ریڑھی لگانے اور غیر قانونی تجاوزات کے الزام میں گرفتار کیا تھا،سی ڈی اے مجسٹریٹ نے قلفی بیچنے والے ریڑھی بان کو پانچ لاکھ جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین