پاکستان
چیف جسٹس ہماری پٹیشنز سماعت کے لیے کیوں مقرر نہیں کر رہے؟ علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف کے سئینر رہنما علی محمد خان اور وکیل نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی۔ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج بھی کہا ہے کہ9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ قاضی فائز عیسی پر عدم اعتماد کیا جاچکا ہے مگر قاضی فائز عیسیٰ ہماری درخواستوں کو کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں کر رہے؟
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر قاضی فائز عیسیٰ سے اپنے کیسز نہ سننے کے مطالبہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنرز اور دیگر ممبران کے خلاف درخواست دےرہے ہیں، بانی پی ٹی ائی نے کہا انعام شاہ کو عون چودھری کی مخبری میں پارٹی سے نکالا، انعام شاہ ہمارا مخالف ہے، ہمارے خلاف ہی گواہ بنے گا،
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، ہم نے کل مردان میں امن مارچ کیا، بانی پی ٹی ائی کے پر امن مارچ کی کال کی، پارلیمنٹ کو تالے نہیں لگے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے چیئرمین کو گرفتار کر کے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ ایسی صورتحال ماضی میں بھی نہیں رہی، بیرسٹر گوہر قانون کو ماننے والا شخص ہے، آپ ہم پر ظلم کر رہے ہیں، شہریار آفریدی نے جیل سے رہائی کے بعد پاکستان ذندہ باد کا نعرہ لگایا۔
علی محمد خان نے کہا کہ ہم پاکستان زندہ باد کہتے رہیں گے، کل فرینکفرٹ میں پاکستان کے نہیں اسلام کے پرچم کی بے حرمتی کی گئی ہے مطالبہ کرتے ہیں کہ افغان حکومت کل کے واقعہ کا نوٹس لے، ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن لیکر آئے، ہمارا مطالبہ افغانستان سے ہے کہ کل کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی