Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کے خلاف تقریر کیوں کی؟ پی ٹی آئی امیدوار امام مسجد سے لڑ پڑا

Published

on

عمران خان کے خلاف مسجد کا منبر کیوں غلط استعمال کیا، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور ضلع باڑہ کے حلقہ این اے 27 سے آزاد امیدوار اقبال آفریدی حیات آباد کی ایک مسجد میں جمعہ کے روز تقریر کے دوران امام مسجد کے ساتھ الجھ پڑے، اقبال آفریدی نے موقف اپنایا کہ منبر و محراب کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال نہ کیا جائے،

واقعہ جمعہ کے روز حیات آباد فیز 7 کی ایک جامع مسجد میں پیش آیا، اقبال آفریدی کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد ورکرز ان کے ارد گرد جمع ہوگئے۔
امام مسجد کے مسلسل بولنے پر اقبال آفریدی نے مسجد میں تکبیر کے نعرے بلند کر دیئے، ان کا موقف تھا کہ مسجد کے منبر کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔

 پی ٹی آئی رہنما امام کے رویئے کے خلاف مسجد سے نکل گئے اور دوسری مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

 بعدازاں امام مسجد کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں ان کا موقف تھا کہ حق کو حق کہوں گا، خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا کہیں سے بھی ہو۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین