Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹیکنالوجی

کیا اب واٹس ایپ چیٹ میں بھی اشتہار چلیں گے؟

Published

on

واٹس ایپ کے سربراہ نے جمعہ کو فائنانشل ٹائمز کی اس رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ میٹا پلیٹ فارمز کی ملکیت والا میسجنگ پلیٹ فارم آمدنی بڑھانے کے لیے اشتہارات کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔

واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، یہ فنانشل ٹائمز کہانی جھوٹی ہے۔ ہم ایسا نہیں کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا کی ٹیمیں اس بات پر بحث کر رہی تھیں کہ آیا واٹس ایپ چیٹ اسکرین پر رابطوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی فہرست میں اشتہارات دکھائے جائیں، لیکن اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ایف ٹی نے مزید کہا کہ میٹا اس بات پر بھی غور کر رہا تھا کہ آیا ایپ کو اشتہار سے پاک استعمال کرنے کے لیے سبسکرپشن فیس وصول کی جائے۔

ایک بیان میں واٹس ایپ نے ایف ٹی کو بتایا کہ ہم اپنی کمپنی میں کسی سے ہونے والی ہر بات چیت کا جواب دہ نہیں لیکن ہم اس کی ( اشتہارات) جانچ نہیں کر رہے، اور یہ ہمارا منصوبہ نہیں ہے۔

ایف ٹی نے یہ بھی کہا کہ بہت سے کمپنی کے افراد اس اقدام کے خلاف تھے۔

میٹا نے تبصرہ کے لئے رائٹرز کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔فیس بک نے واٹس ایپ کو 2014 میں 19 بلین ڈالر میں خریدا، جو ہمیشہ سے ایک مفت چیٹ ایپ رہی ہے۔

میٹا پہلے ہی واٹس ایپ سے آمدنی بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ سی ای او مارک زکربرگ نے گزشتہ سال کہا تھا کہ واٹس ایپ اور میسنجر کمپنی کی آمدن میں اضافے کی لہر کو آگے بڑھائیں گے، جس میں کاروباری پیغام رسانی "شاید میٹا کے کاروبار کا اگلا اہم ستون” ہونے والا ہے۔

اس سال جون تک واٹس ایپ کی بزنس ایپلی کیشن نے  پلیٹ فارم پر 200 ملین سے زیادہ صارفین پورے کئے، تقریباً تین سال پہلے کے مقابلے میں چار گنا زیادہ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین