Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نکاح کیس میں فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی رہائی سے پہلے حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاؤں کو معطل کرنے کی درخواستیں مسترد ہونے اور 7، 7 سال سزا برقرار رکھنے کے عدالتی فیصلے پر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم ہائیکورٹ میں فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ میں فیصلے کو چیلنج کریں گے، اس کیس میں کوئی پیچیدگی ہے ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی رہائی سے پہلے حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک اب اور تیز ہوگی۔ دوسری جانب کنول شوزب نے عدالتی فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جعلی کیس میں ہمارے رہنما کو اندر کردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین