پاکستان
دوبارہ حکومت ملی تو ہر صوبے کے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نےوزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہونہار طلباو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے تقریب کاانعقاد کیاگیا۔
اس موقع پر گورنر خیبرپخوا حاجی غلام علی، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام،معاون خصوصی عطا تارڑ اور چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد بھی موجود تھے۔
فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کی افتتاح اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد اپنے پائوں پر کھڑا ہو گا، غربت کا خاتمہ ہو گا ، مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی، آئی ایم ایف کا پروگرام ہم نے خوشی سےقبول نہیں کیا،زرعی شعبہ پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے، زرعی شعبے کی ترقی اور برآمدات بڑھانے کےلئے ہم نے جامع منصوبہ تیار کیا ہے ،سفارش اور کرپشن نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، ایک بھی لیپ ٹاپ سفارش اور اقرباپروری کی بنیاد پر نہیں دیا جائے گی،پاکستان آئندہ چند سال میں خطے میں خوشحال اور ترقی یافتہ ملک ہو گا، سعودی عرب نے مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیاہے، 2 ارب ڈالر کی فراہمی پر سعودی عرب کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ ا ن کے لئے باعث مسرت اور اطمینان کادن ہے کہ پشاور میں لیپ ٹاپ سکیم کا آغازکیاگیا ہے ۔ یہ صوبہ رحمان بابا ، خوشحال خان خٹک کی دھرتی ، دلیر ، بہادر اور غیرت مند لوگوں کی سرزمین ہے۔ اس صوبے نے پاکستان کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے تاریخی کردار اداکیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے لہو سے بزرگوں ، بچوں ، خواتین اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کے بغیر دہشت گردی کی لعنت ختم نہیں ہو سکتی تھی۔
وزیراعظم نے کہاکہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا میں پورے ملک میں میرٹ پر تقسیم کئے جا رہےہیں ، کوئی سفارش اور اقربا پروری نہیں ہو گی۔لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ قوم کے ہونہار بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے دوران یہ سلسلہ رک گیا تھا لیکن اب یہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ طلبا نے کووڈ۔19کی عالمگیر وبا میں لیپ ٹاپ کے ذریعے آن لائن تعلیم سے استفادہ کیا۔ پنجاب سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز ہوا تھااس سے لیپ ٹاپ حاصل کرنےوالے طلبا و طالبات میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ میرابس چلتا تو ایک لاکھ کی بجائئے 10 لاکھ لیپ ٹاپ دے دیتا لیکن پچھلے ایک سال میں بہت سی مشکلات کاسامنا رہا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں دوبارہ مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ آئی ایم ایف کا پروگرام ہم نے خوشی سےقبول نہیں کیا۔ انشا اللہ پاکستان جلداپنے پائوں پر کھڑاہو گا ، غربت کا خاتمہ ہو گا ۔ کل ہم نے غذائی تحفظ اور زراعت سے متعلق ایک سیمینار کرایا ہے ، اگر ہم نے قرضوں سے جان چھڑانی ہے ، بھکاری پن ختم کرناہے تو اپنے پائوں پہ ملک کو کھڑا کرنا ہو گا۔ ملک کو اللہ تعالیٰ نے معدنیات اور قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ بس کام کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔ سعودی عرب سے بھی ہمیں 2 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں ۔سعودی عرب کی حکومت ، فرمانرواں شاہ سلمان ، اور ولی عہدمحمد بن سلمان کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ۔ پاک فوج کے سربراہ جنر ل عاصم منیر کابھی شکریہ ادا کرتےہیں کہ انہوں نے بہت کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ صرف میرٹ پر ملیں گے ، سفارش پر ایک لیپ ٹاپ نہیں جائے گا۔ اگر آئندہ انتخابات میں عوام نے ہمیں موقع دیا تو آبادی کے تناسب سے ہر صوبے میں ہر سال لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ اس سے زراعت ، صنعت اور دیگر شعبوں کے حالات بد ل جائیں گے۔ زراعت ، آئی ٹی ، معدنیات اور برآمدات میں اضافہ کے لئے جامع پالیسیاں بنائی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نئی یونیورسٹی کانام فاٹا یونیورسٹی نہیں ہونا چاہیے۔ اس کا کوئی اور نام بھی تجویزکیا جاسکتاہے ۔ مشاور ت سے یونیورسٹی کا نام رکھا جاسکتا ہے۔ تقریب سے گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام نے بھی خطاب کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی