پاکستان
مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے، اگلا قدم عمران خان اور سینئر قیادت کی بازیابی ہوگا، عمر ایوب
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے،پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے امیدوارعمر ایوب نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، ہمارا اگلا اقدام یہ ہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بازیاب کرائیں گے،شاہ محموداور پرویزالٰہی سمیت قیدسینئر قیادت،کارکنان کو بازیاب کرائیں گے،الیکشن میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونےسے بچانے کیلئے کوششیں کیں،پی ٹی آئی نےبروقت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے بارہا استدعا کی،پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل عمر ایوب کو آج ویلکم کرتے ہیں،عمر ایوب وزیراعظم کیلئے کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں،الیکشن کمیشن نے نتائج ابھی تک جاری نہیں کئے،پی ٹی آئی کو انتخابات سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی،پی ٹی آئی کے پاس نہ بلا رہا اور نہ لیڈر شپ رہی،پی ٹی آئی کو ریلیوں اور ورکرز کنونشنز کی اجازت نہیں دی گئی،پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف پرچے کاٹے گئے،عوام نے 8 فروری کو بڑی تعداد میں نکل کر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔
بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں ہیں جہاں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی،خیبرپختونخوا سے 42،پنجاب سے 115،سندھ سے 16 اور بلوچستان سے 4 سیٹوں پر کامیاب ہوئے،پنجاب میں 50 کے قریب نشستوں پر پی ٹی آئی کی کامیابی کو ظاہر نہیں کیا گیا،سندھ سے ایک سیٹ پر بھی پی ٹی آئی کو کامیابی نہیں ملی،فارم 45 پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی سمیت تمام پارٹیوں کو ملا۔
اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائےگی، لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی امیدوار کے پاس پولنگ ایجنٹس نہیں ہوں گے،پی ٹی آئی امیدوار بھی تھے،پولنگ ایجنٹ بھی تھے،180 نشستیں بھی جیتے،پی ٹی آئی کو انتخابات میں 3 کروڑ سے زائد ووٹ ملے،ایم کیو ایم نے کراچی میں پی ٹی آئی کی 18 نشستیں چرائی ہیں،آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کو لاپتہ کیا جارہا ہے،عوام کے ووٹ کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ مدر آف رگنگ ہے،پی ٹی آئی کو عوام نے جو 180 سیٹیں دی ہیں وہ ہمیں ملنی چاہئیں،جعلی فارم 45 کو مسترد کیا جائے،یہ گھنٹوں کا کام ہے،بحران کا واحد حل فارم 45 کے مطابق فارم 47 کی تیاری ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ دھاندلی کے بعد باقی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالف ہوئیں،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) گتھم گتھا ہیں،ہمارا اگلا اقدام یہ ہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بازیاب کرائیں گے،شاہ محموداور پرویزالٰہی سمیت قیدسینئر قیادت،کارکنان کو بازیاب کرائیں گے،اسلام آباد:الیکشن میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں،مخالف جماعتیں جنہیں 40 سیٹیں بھی نہیں ملیں سب کو عوام کی آواز سننی چاہئے،مولانافضل الرحمان نےعدم اعتماد سے متعلق اعتراف کیا،جی ڈی اے سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کیخلاف احتجاج کیا،پشاور میں بھی جن کا اصل حق ہے اور مینڈیٹ لینے والوں کو کامیاب ڈکلیئر کیا جائے،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اب تک بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے،افراط زر 45 فیصد سے بھی زائد ہوگیا،ملک میں کمر توڑ مہنگائی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال