Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

دباؤ میں نہیں آئیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن کا پاکستان بار کے الزامات پر ردعمل

Published

on

The Election Commission has issued a notification for the reinstatement of 3 MNAs of Muslim League-N and one member of the Punjab Assembly

ترجمان الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے الزامات پر ردعمل دے دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، چیف الیکشن کمشنرکےضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے ضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی، ان کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص نشست کے لئے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں الزام لگایا گیا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ نگرانی شفاف اور منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے، چیف الیکشن کمشنر نے اپنے آبائی حلقے جہلم میں 13 لاکھ 82 ہزار آبادی پر قومی اسمبلی کے 2 حلقے بنا دیے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین