Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پیپلز پارٹی سے بار بار درخواست کریں گے کہ وفاقی کابینہ کا حصہ بنے، جام کمال

Published

on

وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے کہا ہے کہ شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی ذمہ دارانہ انداز میں حکومت کا ساتھ دے،پیپلز پارٹی سے بارہا درخواست کرینگے کہ وہ کابینہ کا حصہ بنے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی،جام کمال نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ معاشی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کریں گے،معاشی اشاریوں کو بلندی کی جانب لے کر جانا ہے،موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کیلئے تمام اہم اقدامات کرے گی،وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم میں شامل ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں،ہماری کوشش ہے تمام چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں۔

وفاقی وزیرجام کمال نے کہا کہ وزیراعظم پہلے دن سے محنت اور جذبے کےساتھ کام کر رہے ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نئی ذمہ داری کو احسن طریقےسےلیا،حکومت بنانے میں پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کا اہم کردار ہے،وفاق کا حصہ ہوں یا نہ ہوں عوام سب کو ایک ساتھ دیکھتی ہے،پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،معاشی مشکلات کے حل کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔

وفاقی وزیرتجارت نے کہا کہ بلوچستان رقبے میں بڑا اور آبادی کے لحاظ سے چھوٹا صوبہ ہے،تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا،پاکستان پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت پر تحفظات ہوسکتے ہیں،شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی زمہ دارانہ انداز میں حکومت کا ساتھ دے،پیپلز پارٹی سے بارہا درخواست کرینگے کہ وہ کابینہ کا حصہ بنے۔

جام کمال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بگٹی وزیر اعلی بلوچستان ہے،مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں بھی بلوچستان حکومت کا حصہ ہے، میرے خیال میں تاجروں کے مسائل ہمیں بہتر معنوں میں سننے پڑینگے،آئی ایم ایف کی شرائط اس وقت ہمارے سامنے ہیں،پاکستان کو دنیا کے ساتھ انگیج کرنا پڑیگا۔

جام کمال نے کہا کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ اس وقت سپریم کورٹ میں ہے، سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے مفاہمت کی جانب بڑھیں گے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین