Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ریٹرننگ افسر عدلیہ سے ہوں گے یا بیوروکریسی سے؟ صحافی کا سوال، نو کمنٹس، چیف الیکشن کمشنر

Published

on

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں شائع ہوچکیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔

اس موقع پر صحافی نے چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا کہ انتخابی شیڈول کب جاری ہوگا؟

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جواب دیا کہ 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آر آوز اور ڈی آر آوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟

اس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. StephenFal

    جون 29, 2024 at 9:54 شام

    mexican pharmaceuticals online: mexican pharmacy online – mexican rx online

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین