Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ٹم ساؤتھی ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ اگلے ہفتے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

Published

on

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلرٹم ساؤتھی کی جمعرات کو انگوٹھے کی سرجری ہوگی اور ہندوستان میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کے بارے میں فیصلہ اگلے ہفتے لیا جائے گا۔

جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں کیچ لینے کی کوشش کے دوران 34 سالہ کرکٹر کا انگوٹھا ٹوٹ گیا اور اس میں فریکچر ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، "بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سینئر فاسٹ باؤلر کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ اگلے ہفتے کے اوائل میں کیا جائے گا جب سرجری کے نتائج معلوم ہوں گے۔”

نیوزی لینڈ 5 اکتوبر کو اپنے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں چیمپیئن انگلینڈ سے کھیلے گا اور ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ساؤتھی کو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا "ہر موقع” دیا جائے گا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ اس کے دائیں انگوٹھے میں کچھ پن یا پیچ ڈالے جائیں گے، اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ٹم درد کو برداشت کر سکے اور کھیل میں واپس آنے پر اصل زخم کو سنبھال سکے

نیوزی لینڈ نے جمعرات سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے دوسرے نمبر کا اسکواڈ بھیج دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین