Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے لیے شراب فروشی عروج پر، ہوٹلز نے موبائل شاپس بنا لیں، فارم ہاؤسز اور ڈانسرز کی بکنگ

Published

on

کرسمس اور نیو ایئر قریب آتے ہی محکمہ ایکسائز نے شراب کی فروخت پر کنٹرول سخت کردیا، ہوٹلوں نے بھی بار بند کر کے موبائل شاپ؛س قائم کرلیں، محکمہ ایکسائز اور شراب فروشوں کی اس آنکھ مچولی میں شراب کے ریٹ بھی بڑھ گئے۔

لاہور کے فائیو سٹار ہوٹلز کی بارز لائسنس یافتہ ہیں اور پرمٹ ہولڈرز کے ساتھ ساتھ غیرملکی مہمانوں کو شراب سرو کرتی ہیں لیکن ان ہوٹلز سے عام شہری بھی خریداری کرتے ہیں۔

لائسنس کی اس کھلی خلاف ورزی پر محکمہ ایکسائز نے کنٹرول سخت کیا ہے، کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پر شہر میں شراب کی مانگ بڑھ جاتی ہے اور اسے پورا کرنا ہوٹلوں کے بس کی بات نہیں ہوتی، اس صورتحال میں ناجائز فروش بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے کنٹرول سے بچنے کے لیے ہوٹلز نے بھی موبائل شاپس بنا کر ناجائز فروشی کا دھندہ شروع کردیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس سیزن میں شراب کی فروخت ایک سے ڈیڑھ ارب تک ہوتی ہے۔

ہوٹلز کے بارز نے ہوٹل بلڈنگ کے اردگرد پک اپ اور مزدا گاڑیاں کھڑی کر رکھی ہیں، جن سے گاہکوں کو سپلائی دی جا رہی ہے، سخت کنٹرول کی وجہ سے پرمٹ ہولڈرز بھی شراب حاصل نہیں کر پا رہے اور ہوٹل بارز نے بڑے پیمانے پر آرڈر سپلائی کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کر رکھا ہے۔

پولیس اہلکار ہوٹلوں سے نکلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے سواروں کی تلاشی لینے  اور بلیک میلنگ میں مصروف ہیں لیکن شراب کی بڑی سپلائی ابھی تک نہیں پکڑی گئی۔

ذرائع کے مطابق کرسمس کے موقع پر شراب کی فروخت یا استعمال ایک محدود حد تک ہوگا مگر نیو ائرنائیٹ پر اس کا کھلے عام استعمال کیا جائے گا، دوسری جانب جعلی شراب جس کو مٹکے کی شراب یا شاپر کہا جاتا ہے اس کی تیاری بھی عروج پر ہے۔

لاہور شہر کے مضافات میں فارم ہاؤسز کی بکنگ بھی جاری ہے اور ایک رات کے لئے ڈیڑھ لاکھ سے 4 لاکھ تک بک کیا جارہا ہے ۔

رائیونڈ روڈ ،شاہدرہ ،شیخوپورہ لاہور روڈ ،بند روڈ ، بیدیاں روڈ کے علاقوں میں واقع فارم ہائوسز مکمل پیک ہو چکے ہیں جہاں پر بکنگ کا سلسلہ بند ہو چکا ہے تاہم شادی ہالز جہاں رات 10 بجے کے بعد ہال بند کر دیئے جاتے ہیں اب نیو ائرنائیٹ پر بک کئے جا رہے ہیں

ہوٹلوں شادی ہالز اور فارم ہاؤسز کی بکنگ کے ساتھ رقاصائوں کی بکنگ بھی عروج پر پہنچ گئی ہے اور ان کو بھی منہ مانگے داموں میں بک کیا جارہا ہے، بڑی آرٹسٹوں کی جانب سے ان محفلوں میں جانے سے انکار کر دیا گیا ہے اور اہم محافل میں ان کو بلوایا بھی نہیں جا رہا کیونکہ ان کے پیچھے پولیس پہلے سے ہی لگی ہوئی ہے تاہم ٹی وی آرٹسٹوں اور اسٹیج کی نئی آرٹسٹوں کی بکنگ کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین