Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اس سال ڈیفالٹ ٹل گیا، اگلی حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ نئی ڈیل کرنا پڑے گی، بلومبرگ رپورٹ

Published

on

China, Saudi Arabia and United Arab Emirates assured to roll over loans to Pakistan

بین الاقوامی معیشت پر رپورٹنگ کر نے والے امریکی میڈیا ہاؤس بلومبرگ نے کہا ہے کہ آخری منٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل طے پانے کے بعد اس سال شاید ڈیفالٹ سے بچ جائے، لیکن اس معاہدے کے نتیجے میں چند ماہ میں پاکستان کو مدد مل بھی جاتی ہے تو پاکستان کے قرض مسائل ختم نہیں ہوں گے، 2024 میں آئی ایم ایف کی مزید مدد درکار ہوگی۔

بلومبرگ کی یہ رپورٹ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نو ماہ کے لیے 3 ارب ڈالرز کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ( ایس بی اے) کے بعد شائع ہوئی۔ سٹاف لیول معاہدے کی توثیق ابھی آئی ایم ایف بورڈ سے باقی ہے جو وسط جولائی میں متوقع ہے۔

بلومبرگ نے لکھا کہ آئی ایم ایف 3 ارب ڈالر قسطوں میں جاری کرے گا تاکہ پاکستان اس کے تجویز کردہ اقدامات پر عمل کرتا رہے اور روپیہ کو بھی آزاد چھوڑ دیا جائے۔

بلومبرگ نے لکھا کہ زیادہ امکانات یہی ہیں کہ آئی ایم ایف بورڈ اس معاہدے کی منظوری دے دے گا کیونکہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبات تسلیم کرنے کے اقدامات تیزی سے کئے ہیں، ٹیکس بڑھائے ہیں، اخراجات کم کئے ہیں، شرح سود بڑھائی ہے۔

بلومبرگ نے لکھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ سعودی عرب اور عرب امارات کی طرف سے تین ارب ڈالر فنڈنگ کی راہ بھی کھولے گا۔

بلومبرگ کے مطابق آئی ایم ایف اور دوست ملکوں سے رقم ملنے کے بعد پاکستان کے ڈالر ذخائر 9.5 ارب ڈالرز تک بڑھ سکتے ہیں یہ ذخائر 8.7 ارب ڈالر قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے کافی نہیں ہوں گے کیونکہ ملک کو درآمدات کا بل بھی ادا کرنا ہوگا۔ اس لیے الیکشن کے بعد جو بھی حکومت بنائے گا اسے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور ڈیل کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے۔ نئی ڈیل کے لیے پہلے سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری بھی لازمی ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین