Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فائر وال کی تنصیب پر کام جاری، سست انٹرنیٹ کی شکایات پر آف پیک آورز میں کام جاری رکھنے کی ہدایت

Published

on

Work on firewall installation ongoing, instructions to continue working on slow internet complaints during off-peak hours

پاکستان میں فائروال کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق فائروال کے کچھ کمپوننٹ مقامی ہیں اور کچھ انٹرنیشنل گیٹ وے پر لگیں گے ۔سلو انٹرنیٹ کی شکایات کے باعث پی ٹی اے نے فائروال پر آف پیک آورز میں کام کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔ تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے آلات ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے بھی تکنیکی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے کی ٹیکنیکل ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ محدود پیمانے پر چیکنگ کے بعد ہی بڑے پیمانے پر ٹرائل کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے ایک دوسرے سے مختلف اور پرانے آلات فائروال کی اپ گریڈیشن میں مشکلات پیدا کررہے ہیں،تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے آلات ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے بھی تکنیکی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ کسی کمپنی کے آلات ، سسکو ، کسی کے ہواوے اور کسی کے زیڈ ٹی ای کے ہیں اس لیے کنفگریشن کے مسائل ہیں۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ تکنیکی مسائل پیدا ہونا نارمل ہے ، قابو پالیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین