Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بلا خوف کام کریں، بلاوجہ کیس نہیں بنے گا، چیف سیکرٹری کو اعتماد میں لے کارروائی ہوگی،، چیئرمین نیب کی بیوروکریسی کو یقین دہانی

Published

on

چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب) نے بیوروکریسی کو یقین دلایا ہے کہ افسران محنت سے بلاخوف و خطر کام کریں، نیب معمول کی کارروائی میں ہونےوالی غیر ارادی کوتاہیوں پر کیس شروع نہیں کرے گا،افسروں کے خلاف شکایات کی سکروٹنی کے لیے چیف سیکرٹری آفس میں پنجاب حکومت کی سربراہی میں سیل قائم کیا جارہا ہے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں بیوروکریٹس سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف اداروں کے ڈائریکٹر جنرلز اور ڈپٹی کمشنر موجود تھے،

انتظامیہ سیکرٹریز اور افسران نے چیئرمین نیب سے سوالات بھی کئے،چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور نے بیوروکریٹس کے سوالات کے جوابات دیئے۔

چیئرمین نیب نے افسران کو ان کے خدشات پر تعمیری پیش رفت کی یقین دہانی کرائی، چیئرمین نیب نے کہا کہ گمنام و بے نامی درخواستوں پر نیب میں کارروائی ختم ہوچکی ہے،چیف سیکرٹری آفس میں پنجاب حکومت کی سربراہی میں سیل قائم کیا جارہا ہے،سیل میں حکومتی افسران کیخلاف شکایات کی نیب اور چیف سیکرٹری کی ٹیم اسکروٹنی کرے گی۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب  جہاں ضرورت ہوگی چیف سیکرٹری کو اعتماد میں لے کر کارروائی کرے گا،نیب شکایت کی جانچ پڑتال سے انویسٹی گیشن تک تمام کارروائی صیغہ راز میں رکھے گا،کوئی میڈیاٹرائل نہیں ہوگا،ہرکسی کی عزت نفس کا خیال رکھا جائےگا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ماضی میں نیب سے ہونے والی غلطیوں کا ازالہ کریں گے،نیب معمول کی کارروائی میں ہونےوالی غیر ارادی کوتاہیوں پر کیس شروع نہیں کرے گا۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ پروکیورمنٹ اور ترقیاتی  منصوبوں میں نیب اور پنجاب حکومت  مشاورت سے رولز میں ترامیم تجویز کریں گے،نیب کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں،ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنانا ہے، افسران محنت سے بلاخوف و خطر کام کریں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ادارےمستقبل میں باہمی اشتراک کے ساتھ کام کرنےکو ترجیح دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین