Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل میں ملازمت، میر پور خاص کے 5 شہری گرفتار

Published

on

ایف آئی اے کرائم سرکل میرپور خاص کی بڑی کارروائی، اسرائیل میں ملازمت اختیار کرنے والے 5 پاکستانی ملزمان گرفتار کرلیے گئے

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسرائیل میں ملازمت اختیار کرنے والے 5 پاکستانی ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لئے گئے.

ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سرانجام دیتے رہے،ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے۔

ملزموں نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی،ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کئے،گرفتار ملزموں میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں،ملزموں کا تعلق میرپور خاص سے ہے۔

ملزم شینجن ویزے پر اردن ائرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے تھے،ملزم ویسٹرن یونین سے پاکستان پیسے بھیجتے رہے،ملزم ترکی، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی جارڈن ائرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔

ملزم وطن واپسی کے لئےدبئی کے راستے اردن ائرپورٹ سے کراچی آتے تھے،ملزموں  کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے،دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین