Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میٹرک امتحانات کے بدترین نتائج، خیبر پخونخوا میں سرکاری سکولوں کے پرنسپلز ار اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی

Published

on

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے میٹر ک کے حالیہ امتحانات میں مایوس کن نتائج دینے والے سرکاری سکولوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، پہلے مرحلے میں صفر فیصد نتائج کے حامل سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کرکے دو دن کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات میں مایوس کن نتائج دینے والے سکولوں کی انتظامیہ کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے، پہلے مرحلے میں صفر فیصد نتائج دینے والے سرکاری سکولوں کے خلاف انکوائری کی گئی ۔

انکواری رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں اور ان سے 2دن کے اندر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق شوکاز نوٹسز کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر متعلقہ پرنسپلز اور اساتذہ کے کیخلاف مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق مایوس کن نتائج کے حامل سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کے تبادلے کئے جائینگے جبکہ انکریمنٹ کی کٹوتی پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین