Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایکس ( ٹویٹر) نے پاکستانی احکامات کی پاسداری نہیں کی، بندش ضروری تھی، وزارت داخلہ

Published

on

How dating apps became a threat to Russia's security?

وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر رپورٹ جمع کرادی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایکس کی بندش کے خلاف درخواست قانون و حقائق کے منافی ہے، درخواست گزار کا کوئی بنیادی حق سلب نہیں ہوا۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایکس  نے  پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر پاکستانی  احکامات کی پاسداری نہیں کی ،حکومت کے پاس ایکس کی عارضی بندش کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایکس پاکستان میں رجسٹرڈ  نہیں ہے،ایکس پاکستانی قوانین کی پاسداری کے معاہدے کا شراکت دارنہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایکس نے پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر پاکستانی  احکامات کی پاسداری نہیں کی،ایکس حکام نےایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی درخواست  پر جواب تک نہ دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ احکامات کی پاسداری نہ ہونے پر ایکس پر پابندی لگانا ضروری تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین