Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

یمنیٰ زیدی کا شادی تقریب میں رقص، ویڈیو وائرل

Published

on

پاکستان کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کے شادی کے موقع پر کیے گئے رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراپنے رقص کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں سرخ جوڑے میں ملبوس خوبصورت یمنیٰ زیدی کو خاندان کی ایک شادی پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میری نئی آنے والی فلم ”نایاب“ کا میرا نیا پسندیدہ دیسی ڈانس ہے‘۔

اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’نایاب‘ کے مقبول گانے ’شیندی‘ پر رقص کر رہی ہیں۔ سُرخ اور گولڈن رنگ کے اس لباس میں ان کا یہ دلکش رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے بعد سے اداکارہ کی اس سادہ اور کلاسیکل لُک کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یمنیٰ زیدی اوراُسامہ خان فلم ’نایاب‘ سے اپنا ڈیبیو کریں گے، فلم میں یمنیٰ کو بطورِ کرکٹر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین