Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ہمارے لیے آپ کا ایک مقام ہے، پولیس گیسٹ ہاؤس میں رہیں، گپ شپ لگائیں، چیف جسٹس کا عمران خان سے مکالمہ

Published

on

سپریم کورٹ میں دوران سماعت عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے جب انھیں گرفتار کیا گیا تو ان پر ڈنڈے برسائے گئے اورایسا تو کسی عادی مجرم کے ساتھ بھی نہیں ہوتا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے عمران خان کو کہا کہ ہمارے لیے آپ کا ایک مقام ہے اور ہم آپ کو ایک سینیئر لیڈر کے طور پر دیکھتے ہیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ عمران خان اپنی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں کی مذمت کریں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات کے ذمہ دار نہیں۔

انھوں نے عدالت کو بتایا کہ جو جماعت الیکشن چاہتی ہے وہ انتشار کیسے چاہ سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے عمران خان کو یہ بھی کہا کہ آپ اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ آپ کی جماعت کے کارکن پر امن رہیں گے۔

چیف جسٹس نے عمران خان سے کہا کہ مجھے میسج آیا کہ آپ کا گھر بھی جل سکتا ہے،عمران خان کوپولیس لائن کے بنگلے میں رکھا جائے،عمران خان اب سپریم کورٹ کے ماتحت ہیں۔رشتہ داروں اور وکلا کو عمران خان سے ملنے دیا جائے،دس لوگ آپ کیساتھ رہیں گے گپ شپ لگائیں پھر سو جایا کریں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عمران خان یقینی بنائیں کہ کل ہائیکورٹ میں ورکرز نہ آئیں،اس پر عمران خان نے کہا کہ جب چیز پبلک ہوجائے تو میں کیسے روک سکتا ہوں؟ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت کا احترام لازمی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین