Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ، محسن نقوی، احمد محمود، ندیم افضل چن اور قمر کائرہ گورنر پنجاب کے لیے زیر غور

Published

on

ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےپاورشیئرنگ  کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔چیئرمین سینیٹ کیلئےیوسف رضاگیلانی  کانام سامنے آیا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر پی پی اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ مسلم لیگ ن کا ہوگا،دونوں عہدوں کے لئے نام بعد میں طے ہونگے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ناموں پر بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود ، قمرزمان کائرہ،چودھری منظور اورندیم افضل چن  کےنام زیرغورہیں۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی متحرک گورنر لانا چاہتی ہے،اسی وجہ سے ندیم افضل چن اور محسن نقوی کے نام زیر غور ہے۔

بلاول بھٹوکی زیرصدارت اجلاس میں  وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ سندھ کے نام  زیرغور آئیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین