Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ذکا اشرف نے پی سی بی میں سیاسی تقرریاں کردیں، پیپلز پارٹی کے دو ضلعی جنرل سیکرٹری مینجمنٹ کمیٹی کے رکن

Published

on

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف پر اقربا پروری اور سیاسی تقرریوں کے الزام عائد ہو رہے ہیں، ذکا اشرف نے حال ہی میں دوسری بار پی سی بی کا چارج سنبھالا ہے۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی میں دو ایسے ارکان کی تقرری کا انکشاف ہوا ہے جن کا کرکٹ سے ماضی میں کوئی نمایاں تعلق نہیں رہا، وہ کرکٹ کے میدان، ایمپائرمگ، مینجمنٹ سمیت کسی بھی شعبے میں تجربہ نہیں رکھتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی میں پیپلز پارٹی سندھ کے دو اضلاع کے جنرل سیکریٹریز ممبر بن گئے، پی پی ضلع ٹنڈو الہ یار کے جنرل سیکریٹری ظہیر پتافی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر نامزد کئے گئے ہیں۔

پی پی ضلع ٹنڈو محمد خان کے جنرل سیکریٹری خرم کریم سومرو کو بھی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

ذکا اشرف کی صدارت میں مینجمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ظہیر پتافی اور خرم کریم سومرو شریک ہوئے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے وابستگی کے علاوہ یہ دونوں رکن ذکا اشرف کے ذاتی دوست ہیں۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی میں اپنی مرضی کے فیصلے کرنے کے لیے قریبی دوستوں اور غیر متعلقہ افراد کو رکن نامزد کیا جاتا ہے، کرکٹ اور تکنیکی معاملات سے بے خبر ارکان چیئرمین کو سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ ان کی رکنیت چیئرمین کی مرہون منت ہوتی ہے۔

دونوں نئے ارکان نے ٹویٹر پر اپنی رکنیت اور پہلے اجلاس میں شرکت کی پوسٹیں لگائیں جس کے بعد معاملہ کھیل کے حلقوں پر واضح ہوا۔

اس سے پہلے جب پہلے اجلاس کی خبر اور تصویر جاری ہوئی تو غیرمعروف چہروں کو دیکھ کر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا لیکن تفصیلات معلوم نہ ہونے کی وجہ سے اس پر زیادہ بات نہیں ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین