Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلاول کے نااہل مشیر انہیں مسلم لیگ ن سے لڑائی کا مشورہ دے رہے ہیں، سعد رفیق

Published

on

پاکستان مسلم۔لیگ ن۔کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ بلاول کے نااہل مشیر انہیں تحریک انصاف کا ووٹ لینے کے لیے ن لیگ سے لڑائی کا مشورہ دے رہے ہیں مگر سب جانتے ہیں ہمارا مقابلہ کس جماعت سے ہے،میاں اظہر کی گرفتاری پر افسوس ہوا فروری آٹھ کے انتخابات میں زیادہ آزاد امیدوارنہیں جیتیں گے.

لا ہور میں اسلامی تحریک کے راہنمائوں سے انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لیے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے موجودہ حالات ان کے بانی نے پیدا کیے ہیں ہم سیاست میں رواداری کے قائل ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ میں نے خود اپنے مد مقابل لیطف کھو سہ سے رابطہ کرکے سیاسی رواداری کا ثبوت دیا ہے،

سعد رفیق نے میاں۔اظہر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلیوں سمیت ان سوالات کے جوابات الیکشن کمیشن بہتر دے سکتا ہے۔

 خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کی جماعت احتساب کے خلاف نہیں مگر جن کا احتساب ہونا چاہییے ان کا احتساب نہیں ہوتا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین