پاکستان
سندھ حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو 3 دن میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
سندھ سیکرٹریٹ میں آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن وفد کی سیکریٹری ٹرانسپوٹ سے ملاقات،ٹرانسپورٹرز کو3 روز میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔
ترجمان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سندھ حکومت کے سول انجینئر،ایل آر سی کانٹے کے ڈی آر بلوچ کے سی ای او شہزاد جتوئی سے آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی کی قیادت میں وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔
،وفد میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود، چیئرمین اے ڈی پی ایل بختاور خان وزیر،گڈز کیریئر کے حاجی محمد پناہ،مزدا ٹرک کے چیئرمین میر نواب مینگل،کار کیریئر کے جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے،۔
ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حکومت سندھ کے نمائندوں کو اپنے تحفظات سے سیکرٹری کو آگاہ کیا، سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز نے ٹرانسپورٹرز کے تمام تحفظات تین روز میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،ان کا کہنا تھا کہ تین روز میں وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو سفارشات پیش کی جائیں گی ۔
وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں تین روز بعد فیصلہ کیا جائے گا،ٹرانسپورٹرز کے وفد نے کا کہنا تھا کہ تین روز بعد یقین دہانی پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی