پاکستان

عمران خان کی سیاست صرف جھوٹ، یوٹرن،اداروں پر حملے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کیاآپ نےوزیرآبادحملےسےبہت پہلےفوج اورانٹیلی جنس ایجنسی کی قیادت پرکیچڑاچھالنےکاسہارانہیں لیا؟۔ روزانہ کی بنیادپردھمکیاں دینےاوربےبنیادالزامات لگانے کےعلاوہ کون ساقانونی راستہ اختیارکیا؟۔

وزیراعظم نے یہ سوالات اپنی ٹویٹ پر عمران خان کے ردعمل پر اٹھائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے پہلے سکیورٹی اداروں کے متعلق عمران خان کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر حالیہ بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آپ کی سیاست کی تعریف، جھوٹ، یوٹرن اور اداروں پر شیطانی حملے ہیں۔عدلیہ کو اپنی مرضی کے مطابق جھکانا اور ایسا برتاؤ کرنا جیسے آپ پر یہ اصول لاگو نہیں ہوتے۔ ٹویٹ میں آپ کے بارے میں جو کچھ کہا وہ پچھلے کچھ سال کے حقائق سے ثابت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پاک فوج کو بطور ادارہ بدنام کرنا اقتدار سے بے دخلی کے بعد آپ کی سیاست کا خاصا ہے،آپ نےوفاقی حکومت کی تعاون کی پیشکش کومسترد کر دیااورقانونی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔آپ کو حملے کی حقیقت جاننے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔آپ نے اس قابل مذمت واقعہ کو چھوٹے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹرحادثےکےبعدمسلح افواج کےشہداکیخلاف سوشل میڈیاپرمہم کس کےکہنےپرشروع کی گئی؟ وہ ٹرول بریگیڈ کس پارٹی سے تعلق رکھتی تھی؟ ٹرول بریگیڈ نے شہیدوں کا مذاق اڑایا،یہ گھٹیا مہم ہماری سیاست اور ثقافت میں ناقابل تصور تھی، آپ کی طرف سےتخریبی اورغدارانہ کارروائیوں کے ہوتےہوئےکیاہمیں دشمن کی ضرورت ہے؟۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version