کھیل
ماؤنٹ ایورسٹ پر پھنسے کوہ پیما اسد علی کو بحفاظت نکال لیا گیا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کو نکال لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسد علی میمن کو طبی امداد فراہم کی گئی وہ جسمانی طور پر محفوظ ہیں،پاکستانی کوہ پیما اس وقت ایورسٹ کی بلندیوں کے قریب لوکلا کے ہوٹل میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کو پہلی دستیاب پرواز پر گھر لایا جائے گا،نیپال میں ہمارا سفارتخانہ ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔