Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعظم نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی

Published

on

گلگت شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل ہو گیا۔چلاس حادثے کے بعد وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کیا تھا کہ کے کے ایچ پر موٹروے پولیس تعینات کی جائے۔وزیراعظم پاکستان نے کے کے ایچ پر موٹروے پولیس کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی سفارش پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کے کے ایچ میں موٹر وے پولیس تعیناتی کی اصولی منظوری دے دی۔شاہراہ قراقرم پر اب موٹروے پولیس تعینات ہوگی۔۔ وزیراعظم پاکستان نے وزیراعلی جی بی کے مراسلے کا جواب دے دیا ہے ۔

ترجمان جی بی کے مطابق وزیراعظم کے جوابی مراسلے میں موٹروے پولیس تعیناتی کی منظوری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی جی بی نے کہا کہ موٹروے پولیس کی تعیناتی کی منظوری پر ہم وزیر اعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین