Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آج سے پنجاب میں گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ

Published

on

پنجاب حکومت نے محکمہ ایکسائز کے آمدن اہداف میں 11 ارب کا اضافہ کردیا،موٹر وہیکلز ٹیکسز کی شرح میں تین ارب سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے،موٹر وہیکل کا ہدف 19 ارب 25 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھا کر 22 ارب 20 کڑور 40 لاکھ روپے کردیا گیا
گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ آج سے لاگو ہوگا۔

ایک سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس قیمت پرصفر اعشاریہ دو فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا،2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی انوائس قیمت پر صفر اعشاریہ تین فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا۔

قبل ازیں ٹیکس گاڑیوں کی انجن سی سی کے مطابق لیا جاتا تھا، 1000 سی سی تک لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے، 1000 سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر کی صورت میں نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

موٹر سائیکل ،سکوٹر کی رجسٹریشن فیس 15 سو روپے کردی گئی،موٹر سائیکل کی رجسٹریشن 10 سال بعد کروانے پر سالانہ 15 سو رویے ادا کرنا ہوگا۔

گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی انوائس ویلیو پر عائد ہوگا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. firestickdownloader

    جولائی 1, 2024 at 10:42 صبح

    Wow superb blog layout How long have you been blogging for you make blogging look easy The overall look of your site is magnificent as well as the content

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین