پاکستان
ائیر چیف سے جمہوریہ ازبکستان کے سفیر کی ملاقات
جمہوریہ ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے معزز مہمان کو اپنے عملی پالیسی فیصلوں سے آگاہ کیا جنکے تحت پاک فضائیہ کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حصول اور انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن کے ساتھ ساتھ آپریشنل اور تربیتی شعبوں میں بہتر بنا کر جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
ایئر چیف نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط پر بھی روشنی ڈالی جو کہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور بے مثال دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون اور تربیتی شعبوں میں پہلے سے موجود تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان قائم بھائی چارے کے رشتے کا ذکر کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ "پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔”
ازبکستان کے سفیر نے پاک فضائیہ کی جانب سے خاص طور پر خود انحصاری کے میدان میں کی گئی غیر معمولی پیش رفت کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
معزز مہمان نے تربیتی شعبے سمیت نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ہوا بازی کی صنعت میں باہمی اشتراک کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ اور ازبکستان کے سفیر کے درمیان یہ ملاقات دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی اور پر امن و مستحکم خطے کے لیے کام کرنے کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور