پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو ریڑھی بانوں کیخلاف سخت اقدامات سے روک دیا،تحریری حکم نامہ کے مطابق وکیل نے بتایا کہ احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت ریڑھی بانوں کو بینکوں کی طرف سے قرضہ دیا گیا تھا،ریڑھی بانوں کے لائسنسز کی تجدید نہ ہونے کے باعث وہ قرضہ واپس لوٹانے سے قاصر ہیں،تمام فریقین کی جانب سے آئندہ سماعت پر معاملے سے متعلق معلومات رکھنے والے افسران عدالت پیش ہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق ریڑھی بانوں کے لائسنسز کی تجدید نہیں کی جا رہی،وکیل کے مطابق کئی ریڑھی بانوں کو لائسنسز ہی جاری نہیں کیے جا رہے،وکیل کے مطابق احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت ریڑھی بانوں کو بینکوں کی طرف سے قرضہ دیا گیا تھا۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق ریڑھی بانوں کے لائسنسز کی تجدید نہ ہونے کے باعث وہ قرضہ واپس لوٹانے سے قاصر ہیں،بادی النظر میں کیس بنتا ہے، درخواست سماعت کے لیے منظور کی جاتی ہے، آئندہ سماعت پر معاملے سے متعلق معلومات رکھنے والے افسران عدالت پیش ہوں۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ ریڑھی بانوں کے خلاف کسی قسم کے بھی سخت اقدامات سے اجتناب کیا جائے،کیس کو آٹھ جولائی کو آئندہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
اسلام آباد کے ریڑھی بانوں نے لائسنسز کے اجراء، ایم سی آئی کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف اسلام اباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،درخواست میں ایم سی آئی، سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ، حکومت اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی