Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن عملہ جعلی واٹس ایپ کال اور میسجز سے ہوشیار رہے، الیکشن کمیشن

Published

on

We did not say that Tehreek-e-Insaaf is not a registered political party: Member Election Commission

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو خبردار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام  سے جعلی وٹس ایپ کالزاور پیغامات سے ہوشیار رہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا  کالزاور پیغامات کی تصدیق کے لئے  چیف الیکشن کمشنر کے سٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ ممبران الیکشن کمیشن یا کسی سینئر افسر کی ٹیلی فون کال یا میسج ملنے کی بھی تصدیق  کی جائے۔الیکشن کمیشن کے افسران اور عملہ بھی واٹس ایپ کالز کی تصدیق چیف الیکشن کمشنر کے سٹاف افسر سے لینڈ لائن پر کریں۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ،ڈی آر او اور آر او بغیر تصدیق کسی کال یا میسج پر عمل نہ کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین