Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

امریکا پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے مضبوط پارٹنر ہے، ڈونلڈ بلوم

Published

on

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

امریکی  سفیر نے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے لئے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی اورترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ، اعلی معیار کی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ ، پاکستان کے معاشی مستقبل کے لئے ایک مضبوط شراکت دار ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین