Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مس کنڈکٹ کے الزام، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامی کمیٹی کو نوٹ لکھ دیا

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کے الزامات کا جائزہ لینے کیلئے انتظامی کمیٹی کو نوٹ لکھ دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے دہشت گردی کے مقدمے میں ملزم عامر مسعود مغل کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عامر مغل اور ان کے وکلا چھ فروری کو درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے تیرہ فروری کی تاریخ دے دی۔ وکلا کے مطابق انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔ مقدمے کے تفتیشی افسر نے درخواست گزار کے وکلا کے موقف کی تصدیق کی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکلا نے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین پر مس کنڈکٹ کا الزام لگایا ہے۔ ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کو معاملہ انتظامی سائٹ پر دیکھنے کے لیے نوٹ لکھ رہے ہیں تاہم جج کے کنڈکٹ سے متعلق کسی قسم کی آبزرویشن دینے سے گریز کر رہے ہیں۔ غیر معمولی نوعیت کا کیس ہونے پر عامر مغل کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین