الیکشن 2023
اگر حکومت چودہ مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑ دے تو ایک ساتھ الیکشن کے لیے تیار ہیں، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت چودہ مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑ دے تو ہم ایک ساتھ الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ حکومت کسی فہمی میں نہ رہے، الیکشن نوے روز میں ہونا ہیں اگر سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا گیا تو ملک میں کون سرمایہ کار آئے گا۔
ناصر باغ لاہور میں یوم مزدور کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔ نگران حکومت کی مدت پوری ہو چکی ہے اور اب کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن نہ کرانے کا مقصد انہیں راستے سے ہٹانا ہے۔ ملک پر جرائم پیشہ مسلط کئے گئے جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ جب سمجھیں گے کہ میں رستے سے ہٹ گیا ہوں تب الیکشن کرائیں گے۔ ان کا ایک مقصد ہے مجھے کسی طرح رستے سے ہٹا دیں۔ پرویز الٰہی کے گھر کے دروازے توڑ کر ڈاکوؤں کی طرح حملہ کیا گیا، علی امین گنڈا پور کو ایک جیل سے دوسری جیل لے جا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا ہم عدالت سے کہیں گے ہمیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن چاہئے۔ اگر حکمرانوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو ہم عدالت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اگر یہ آئین توڑ دیں گے تو پاکستان میں کیا رہ جاتا ہے۔چور اور ہینڈلرز آئین کی خلاف ورزی کریں گے تو قوم میرے ساتھ نکلے گی۔ طاقتور آئین کی پرواہ نہ کرے تو ملک بنانا ری پبلک بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہماری ریلی کمزور طبقے اور مزدوروں کیلئے ہے، سب تیاری کریں اگلے ہفتے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، اگلے ہفتے سب کو پتہ چل جائے گا ملک میں آئین ہے یا جنگل کا قانون۔ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی مزدوروں کو حقوق نہیں ملیں گے۔پی ٹی آئی کی ریلی ختم ہونے کے بعد عمران خان ناصر باغ سے واپس زمان پارک اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی